اسلام آباد:پاکستان کی معروف ماڈل ، اداکارہ و گلوکار آئمہ بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔آئمہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ گزشتہ شب اپنے قریبی دوست سے شادی کی ہے اور یہ سب ایک خواب کی طرح لگ رہا ہے۔انہوں نے مداحوں سے زندگی کے نئے سفر کیلئے دعاوں کی درخواست بھی کی۔گلوکارہ کی جانب سے شادی کے اعلان کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں کینیڈا میں ایک سادہ تقریب میں زین احمد سے شادی کرلی ہے اس نئی شروعات پرجہاں مداح خوشی کا اظہارکررہے ہیں وہیں یہ جاننے کی جستجو بھی ہے کہ زین احمد کون ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے 2018 میں اپنے برانڈ کی بنیاد رکھی تھی۔
زین احمد ایک مشہور فیشن برانڈ کے مالک ہیں، اس فیشن برانڈ کے تحت خواتین اور مردوں کے ملبوسات ڈیزائن کیے جاتے ہیں جس کے ملبوسات بالی وڈ ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر، ریپر فرینچ مونٹانا اور آسکر انعام یافتہ رض احمد بھی پہن چکے ہیں۔
زین احمد بین الاقوامی کاروباری پس منظررکھنے والے شخصیت ہیں ان کی پرورش لندن، کینیڈا اورلاہورمیں ہوئی، جس کے بعد انہوں نے 2018 میں اپنا فیشن برانڈ متعارف کروایا۔ان کا برانڈ جنوبی ایشیائی ثقافت سے متاثرہوکرعالمی معیارکے اسٹریٹ ویئرتیارکرتا ہے،انکے ڈیزائن نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اورہالی ووڈ کی شخصیات بھی پہن چکی ہیں۔
گلوکارہ کے شوہرکی غیرمعمولی کامیابی کو سراہتے ہوئے عالمی جریدے فوربز نے انہیں 30 انڈر 30 کی فہرست میں شامل کیا جونوجوان کاروباری افراد کیلئے ایک نمایاں اعزازمانا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آئمہ بیگ اور زین احمد کے تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں اور دونوں کو مختلف عوامی مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا جاچکا ہے۔
آئمہ بیگ نے 2021 میں اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی تاہم ایک سال بعد ہی گلوکارہ نے شہباز سے تعلق ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا تھا اور اب انہوں نے اپنے قریبی اور بچپن کے دوست زین احمد سے باضابطہ نکاح کر لیا ہے۔
بچپن کے دوست کے ساتھ شادی ، پورا ہوا آئمہ بیگ کا خواب

