عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کورونا وائرس کی وبا شاید کبھی ختم نہیں ہوسکے اور دنیا بھر کے لوگوں کو اس وبا کے ساتھ زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھنا پڑے گا۔ عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کورونا وائرس کی وبا شاید کبھی ختم نہیں ہوسکے اور دنیا بھر کے لوگوں کو اس وبا کے ساتھ زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھنا پڑے گا۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جہاں دنیا بھر میں کئی ممالک میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے وہیں ڈبلیو ایچ او نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شاید یہ وبا پوری طرح اب کبھی ختم نہیں ہوسکے گی۔ کورونا وائرس کا پہلا کیس گزشتہ سال چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا اور جب سے دنیا بھر میں 42 لاک سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 3 لاکھ افراد اس وائرس کے نتیجے میں ہلاک بھی ہوئے۔ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی امور کے ماہر مائیک رائن نے ایک آن لائن بریفنگ میں بتایا کہ ‘اس بارے میں کوششیں جاری رکھنا ضروری ہے۔ یہ وائرس ہماری برادریوں میں ایک اور وبائی وائرس کی شکل اختیار کر سکتا ہے اور یہ وائرس شاید کبھی ختم نہ ہو سکے۔’انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی طرح شاید کورونا بھی کبھی ختم نہ ہو اور دنیا کی پوری آبادی کو اس کے ساتھ ہی رہنا پڑے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس کا کہنا تھا کہ ’عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ پابندیوں میں نرمی سے اس وائرس کی دوسری لہر نہیں پھیلے گی‘۔مائیک رائن نے مزید بتایا کہ ’بہت سے ممالک چاہیں گے کہ پابندیوں سے باہر آئیں، لیکن ہماری سفارش ہے کسی بھی ملک میں انتباہ اعلیٰ سطح پر ہونا چاہیے‘۔انہوں نے واضح کیا کہ ‘وسیع پیمانے پر کوششیں کی جائیں تو اس وبا سے نمٹنے کے طریقوں پر دنیا کو کچھ کنٹرول حاصل ہو سکتا ہے’۔انہوں نے اپریل میں تقریباً 11 ممالک میں طبی عملے کے افراد پر کیے جانے والے حملوں پر بھی سخت مذمت کی۔
Related Posts

طلاق کے بعد سائرہ یوسف اور بہروز سبزواری پھر ایک ساتھ ، مداح بھی خوش
- Rizwan Malik
- April 15, 2021
- 0
اسلام آباد:اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے فلم سائروز کی دوبارہ عکس بندی شروع کر دی ہے۔ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری علیحدگی سے […]

استعفیٰ دبائو میں نہیں اپنی مرضی سےدیا،فروغ نسیم چیزوں سے پردہ اٹھائیں گےتومیں بھی اٹھادوں گا،حکومت کو سب چیزوں کا علم تھا ،اداروں میں تصادم نہیں چاہتا اس لئے خاموش ہوں،انورمنصورخان،
- Rizwan Malik
- February 22, 2020
- 0
اسلام آباد: سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا ہے کہ جو کچھ میں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں کہا وہ مجھے زبانی […]

اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ
- Rizwan Malik
- December 14, 2017
- 0
نیب نے اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا فیصلہ نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کی […]
