اسلام آباد:محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے چاروں صوبوں میں آج جمعہ سے اگلے 6 روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی میں بادل برسیں گے، کئی شہروں میں آندھی بھی آئے گی،ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، رحیم یارخان اوربہاولپور میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ سے منگل تک ملک میں موسم ابر آلود رہے گا، گرج چمک کے ساتھ بارش برسے گی اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بادل برسیں گے، اس کے علاوہ کوئٹہ، جیک آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں بھی بھی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Related Posts

دفاعی صنعت کی بہتری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری: آرمی چیف
- Rizwan Malik
- جولائی 19, 2019
- 0
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی صنعت کی بہتری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر […]
اسلام آباد کے سکول میں خنجر چل گئے،2 بچے زخمی
- Rizwan Malik
- فروری 5, 2026
- 0
واقعہ G 6 1/2 کے سکول میں فن فیئر پروگرام کے دوران پیش آیا اہم سوال یہ ہے کہ بچہ خنجر لے کر سکول کیسے […]

92 سالہ بھارتی خاتوبچپن اور لڑکپن کی یادیں تازہ کرنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی
- Rizwan Malik
- جولائی 20, 2022
- 0
بزرگ خاتون رینا کا آبائی گھر راولپنڈی کالج روڈ پر تھا خاندان 1947 میں انڈیاچلا گیا تھا لاہور: اپنا آبائی گھردیکھنے کے لئے 92 سالہ […]
