ڈپٹی کمشنرمیانوالی نے میڈیارپورٹس پر فوری کاررو ائی احگامات جاری کردیے  

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

۔ڈپٹی کمشنرمیانوالی شوزب سعید سے سینئرصحافی عبدالقیوم خان نیازی کی ملاقات اہم میڈیارپورٹس پرڈپٹی کمشنرنےفوری احگامات جاری کردیے

۔تفصیلات کے مطابق آج انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کےمرکزی وائس چیرمین عبدالقیوم خان نیازی نےڈپٹی کمشنرمیانوالی شوزب سعید سے خصوصی ملاقات کی ملاقات کےدوران موچھ ریسٹ ہاؤس کی سرکاری جگہ پرسیورج سسٹم کےٹھیکیدار کی فیکٹری پرڈپٹی کمشنر میانوالی نےفوری نوٹس لیتے ھوئے محکمہ ریونیوسے ریکارڈ اورتفصیل طلب کرلی ۔اس کے علاوہ عبدالقیوم خان نیازی کی نشاندہی پر سوانس کی رہائشی غریب خاتون جوکہ کچھ عرصہ پہلے جل گئی تھی کاعلاج ڈپٹی کمشنرمیانوالی نےسرکاری طورپرکرنے کاحکم جاری کرتے ھوئے کہاکہ میں نےایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال میانوالی کوآرڈرجاری کردیے ہیں جسکامکمل علاج میڈیسن گورنمنٹ کریگی ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرمیانوالی نےسچی اورغریب پرورمیڈیارپورٹنگ پرعبدالقیوم خان نیازی کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ میں پچھلے 13سال سے میڈیارپورٹس کاجائزہ لےرہاھوں آپکی عوامی مسائل کی بلاتفریق رپورٹس پرمجھے خوشی ھے ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی اورڈسٹرکٹ الیکٹرانس میڈیاکے انتخاب سمیت انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے اغراض ومقاصد پرتفصیلی گفتگوکی گئی ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرمیانوالی شوزب سعید نےکہاکہ میں صحافیوں کی مثبت نشاندہی کوہمیشہ قدرکی نگاہ سے دیکھتاھوں اورمیں چاہتاھوں کہ میرے سٹیٹس کیمطابق میڈیابڑے بڑے پراجیکٹس کی پلاننگ اورنشاندہی کیاکرے جوملک وملت کےلیے اہم ھواورجس سے غریب عوام کی دلجوئی کی جاسکے ۔