
پشاور:محکہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نے شہر میں آوارہ کتوں کو پکڑنے کر لانے پر نقد انعام کا اعلان کر دیا ۔پشاور میں آوارہ کتوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں، اس پریشانی کو دور کرنے کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی ہے اور آوارہ کتے کو لائیو اسٹاک کے دفتر پہنچانے پر 200 روپے نقد دینے کی پیشکش کی ہے۔ مذکورہ اسکیم آوارہ کتوں کی آفزائش روکنے کے لئے سامنے لائی گئی ہے اور اس مقصد کے کے لئے لائیو اسٹاک ضلع پشاور نے چنگ چی موٹر سائیکل بھی خریدی ہے تاکہ شہر کے گلی محلوں میں پھرنے والے آوارہ اور پاگل کتوں کو جمع کرکے دفتر منتقل کیا جاسکے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر محکہ لائیو اسٹاک ضلع پشاور معصوم علی خالد کا کہناتھا کہ آوارہ کتوں کو مارنا ایک غیر شرعی فعل اور جانوروں کے حقوق کے منافی ہے، شہر کی گلیوں کوآوارہ کتوں سے محفوظ کرنے اور ان کی افزائش روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس میں عوام کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔




