کشمیر پر قبضہ کرنے والا اور پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھنے والا بھارت خود ٹکڑے ٹکڑے ہونے لگا ہے۔بھارت کی ایک اور ریاست منی پور نے خود کو بھارت سے الگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منی پور کے مہاراجہ کے حقیقی جانشین جو اس وقت برطانیہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے منی پور کی آزادی کا اعلان کیا ہے۔ منی پور کے مہاراجہ کے جانشیوں نے اعلان کیا ہے کہ اب منی پور ایک آزاد ریاست ہے۔
جبکہ کچھ ماہ قبل بھارت کی شورش زدہ ریاست ناگا لینڈ نے بھی خود کو بھارت سے الگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ناگا لینڈ ریاست کی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ناگا لینڈ اب ایک آزاد ملک ہے، جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا۔ ناگا لینڈ نے 14 اگست 2019 کو بھرپور انداز میں اپنا یوم آزادی منایا تھا۔ ناگا لینڈ کی حکومت اور عوام کو موقف ہے کہ ناگالینڈ کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہتا تھا۔ بھارت نے 1947 میں زبردستی ناگا لینڈ پر قبضہ کر لیا تھا۔گزشتہ 71 سالوں کے دوران آزادی اور اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والے ناگالینڈ کے ہزاروں لوگوں کو دہشت گرد بھارتی فوجیوں کی جانب سے قتل کیا جا چکا ہے۔ جبکہ ناگالینڈ کی خواتین کی عزتیں بھی تار تار کی گئیں۔ تاہم اب وقت آگیا ہے کہ ناگالینڈ بطور آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے اپنا نظام چلائے۔ اسی لیے ناگالینڈ نے بھارت سے آزادی کا اعلان کیا۔ جبکہ اب ریاست منی پور نے بھی بھارت سے آزادی کا اعلان کر دیا ہے۔




