بھارت میں25سرکاری اسکولوں سے بیک وقت تنخواہ لینے والی ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں پرائمری تعلیم کے شعبے میں مبینہ طور پر جعل سازی کا ایک بڑا سکینڈل سامنے اآیا ہے جس کے تحت انامیکا شکلا نامی ایک استانی کو کاس گنج میں گرفتار کر لیا گیا۔انامیکا شکلا کو محکمہ پرائمری تعلیم نے نوٹس بھیجا تھا لیکن وہ اس نوٹس کا جواب دینے کی بجائے استعفیٰ دینے کیلئے گئیں جہاں انھیں ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق بیسک ایجوکیشن آفیسر کاس گنج کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے انامیکا شکالا کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بیک وقت 25 سرکاری سکولوں میں پڑھا رہی تھیں اور کسی بھی سکول میں جائے بغیر ہر جگہ سے تنخواہ وصول کر رہی تھیں۔
Related Posts
چئیرمین نے پاکستان کرکٹ کے تابوت میںآخری کیل ٹھونک دی
- Rizwan Malik
- September 3, 2026
- 0
جاری سیریز کے دوران ہی بے ڈھنگے طریقے سے 7کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کردینے پر چہ مگوئیاں ہیڈ کوچ سرفراز احمد اوربولرز کی اچھی […]

چین کا وہ منصوبہ جو دنگ کردینے والا ہے
- Rizwan Malik
- June 2, 2021
- 0
پٹریوں کے بغیر دوڑنے والی ٹرین متعارف کرادی اسلام آباد:وہسے تو پٹریوں کے بغیر ٹرین کے دوڑنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، مگر چین […]

ثانیہ مرزا کرکٹ ٹیموں کی ناکامی کا ذمہ دار پلیئرز کی بیگمات کو قرار دینے پرنالاں
- Rizwan Malik
- October 4, 2019
- 0
بیویاں توجہ منتشر نہیں کرتیں بلکہ پلیئرز کا حوصلہ بڑھاتی ہیں، ٹینس اسٹار۔ فوٹو: فائل نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کرکٹ ٹیموں کی ناکامی […]
