اسلام آباد :تنظیم اساتذہ پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والے بجٹ میں وفاق اور صوبوں کی سطح پر اساتذہ کی تنخواہوں اور مراعات میں
50%اضافہ کیا جائے۔ صدر تنظیم پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم نے ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ آنے والے بجٹ میں بڑھتی مہنگائی کے تناسب سے
تما م بنیادی سکیلز پر نظر ثانی، الا ئونسز میں تفاوت کا خاتمہ، تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیاد ی تنخوا ہ میں شامل کرنے سمیت تمام الائونسز جاری بنیادی تنخواہ کے تناسب سے دئیے جائیں او ر مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور تمام مراعات میں کم از کم 50%اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے اساتذہ کے لیے مکانات کی ہائرنگ کے مسائل شدید صورتحال اختیار کر چکے ہیں. پرائیویٹ مالک مکانات کو 2019 کا کرایہ بھی نہیں ملا جس کی وجہ سے اساتذ کو مکانات خالی کرنے کے نوٹسز ملنا شروع ہو چکے ہیں لہذا اس بجٹ میں ہائرنگ کی مد میں مطلوبہ رقم مختص کی جائے۔



