جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس غیر قانونی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس کیس میں ایڈوکیٹ ارشد علی چوہدری نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جسٹس قاضی فائز عیسی کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا حکم دے،جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس غیر قانونی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی،جسٹس قاضی فائز عیسی 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ کے جج بنے،سپریم کورٹ کا جج بننے سے قبل کے الزامات پر کیسے ریفرنس دائر ہو سکتا ہے،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کیخلاف ریفرنس میں سپریم کورٹ اصول واضح کر چکی،مجوزہ ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، جج کیخلاف ریفرنس کا مواد وزیر اعظم اور صدر کو پیش کرنے سے پہلے اکٹھا نہیں کیا جاسکتا۔