پاکستان، بارہ سو سال پرانا صلیب نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی

اسلام آباد:پاکستان سے دریافت ہونے والے بارہ سو سال پرانی صلیب نے دنیا بھر کی توجہ حاسل کر لی ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ صلیب برصغیر میں پائے جانے والی سب سے بڑے صلیب میں سے یہ ایک ہے۔

ایک ماربل سے بنی صلیب جس بارے خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی عمر 1200 سال سے زیادہ ہے اور اس کا وزن تقریبا تین ٹن ہے ، 14 جون کو شمالی پاکستان کے ہمالیہ پہاڑوں میں دریافت ہوئی ہے۔1200 سالہ پرانے صلیب کو ناقابل یقین دریافت قرار دیا جارہا ہے، دنیا بھر سے لاکھوں افراد پاکستان میں اس ایک بڑی صلیب کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
پاکستان میں دریافت کئے جانے والا صلیب کا یہ نشان افغانستان، چین اور بھارت کی سرحد پر ملک کے شمال میں گلگت بلتستان کے علاقے میں ہے۔
گلگت بلتستان وہ علاقہ ہے جو دریائے سندھ کے پار ہے اور ہمالیہ پہاڑوں کے دل میں واقع ہے، یہاں دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے پانچ واقع ہے۔اس خطے میں پہاڑی لوگ آباد ہیں جہاں کی آبادی 1.3 ملین باشندے ہے جن میں سے اکثریت مسلمانوں کی ہے۔