لیموں ملا ایک گلاس پانی روزانہ آپ کو کیسنر سے محفوظ اور موٹاپے سے نجات کے علاوہ دیگر کئی مسائل سے تحفظ فراہم کرتا ہے، طبی ماہرین

 

اسلام آباد :لیموں ملا ایک گلاس پانی روزانہ پینے سے کیسنر سے تحفظ اور موٹاپے سے نجات کے علاوہ دیگر کئی مسائل سے نجات ملتی ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ لیموں جوس کو تازہ اور نیم گرم پانی میں ملا کر پینے کے کئی فوائد ہیں تاہم نیم گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کر کے پینا زیادہ فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف 7 دن لیموں کا رس پانی میں ملا کر پینے سے نہ صرف کینسر اور موٹاپے سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اس سے سانس میں تازگی اور منہ کی بد بو ختم کرنے میںبھی مدد ملتی ہے۔ ماہرین کے مطابق لیموں ملے پانی کے باقاعدہ استعمال سے مختلف کھانوں کی ناخوشگوار مہک کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انسانی جلد کو بڑھاپے کے اثرات سے بھی محفوط رکھا جاسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطاق لیموں ملا پانی وٹامن سی کے حصول کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے جو نہ صرف انسانی جسم کی کیلشیم اور وٹامن سی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ مدافعتی نظام کو بھی تقویت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزن کم کرنے والی دیگر مصنوعات کے مقابلہ میں روزانہ لیموں ملے پانی کا استعمال وزن کم کرنے میں زیادہ معاون ثابت ہو سکتا ہے او اس کے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صبح کے اوقات میں لیموں ملے پانی کے استعمال سے انسانی موڈ خوشگوار رہتا ہے اور دن بھر  کام کی تھکاوٹ محسوس نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ گردوں میں پتھری بننے کے احکامات کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے کیونکہ لیموں ملاپانی گردوں سے پتھری بنانے والے کیلشیم کے زراعت کو نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ طبی ماہرین نے مزید کہا کہ مثانہ کی سوزش اور پیشاب کی تکالیف کو کم کرنے کے لئے لیموں ملاپانی انتہائی مفید ہے جبکہ اس کے  باقاعدہ استعمال سے بہت سی طبی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔