اسلام آباد : فیڈرل پروفیسر اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر اور تنظیم اساتذ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ فیڈرل بورڑ تمام ایس او پیز کے ساتھ جلد سپیشل امتحانات کا انعقادیقینی بنائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام پروفیشنل اداروں نے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کی وجہ سے ایسے طلبا جو انٹرمیڈیٹ کے سال دوئم میں یا تو اپنے حاصلِ کردہ نمبروں میں اضافے کے لئے یا ایڈیشنل مضامین خاص طور پر بیالوجی کی جگہ میتھ کا امتحان دینا چاہتے تھے وہ شدید ذہنی کوفت کا شکار ہو چکے ہیں کیونکہ ادارے ان سے تبدیل شدہ مضامین کے نمبر مانگ رہے ہیں. ان میں سے بہت سے طلبا نے اپنا قیمتی سال بھی اس مقصد کے لیے ضائع کیا تھا اور امتحانات نہ ہونے کی صورت میں ان کا ایک اور سال ضائع ہونے کا امکان ہے۔ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ چند سو طلبا کا مکمل ایس او پیز کے ساتھ امتحان لینا امتحانی مراکز میں عملے کے لیے کوئی مشکل نہیں ہو گا ۔اس سے نہ صرف سینکڑوں طلبا کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے گا بلکہ والدین کی پریشانی بھی ختم ہوگی۔
Related Posts

سی ڈی اے بازار سٹاف سے ملک اسحاق اپنے ساتھیوں سمیت امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین میں شامل۔
- Rizwan Malik
- October 11, 2017
- 0
اسلام آباد…. سی ڈی اے بازار سٹاف سے ملک اسحاق ،چوہدری ادریس ،عبدالخالق ،حاجی صدیق ،یاسر محمود نے اپنے ساتھیوں سمیت سی ڈی اے لیبر […]

چین میں محبت اور جیون ساتھی کے متلاشی نوجوانوں کے لئے لو ٹرین چل پڑی
- Rizwan Malik
- September 1, 2019
- 0
چین جیسے ملک، جہاں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد 3 کروڑ زیادہ ہے، وہاں اچھے شریک حیات کی تلاش کوئی آسان کام نہیں۔ […]

تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے، اسحق ڈار
- Rizwan Malik
- December 29, 2025
- 0
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر ایک بار پھر حمایت کا اعادہ اسلام آباد(سفارتی رپورٹر)نائب وزیراعظم اور […]
