اسلام آباد:پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور پاکستان میں بد امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ سفارتخانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عزیر بلوچ اور اسکے ایرانی انٹیلیجنس کی مشکوک درخواست بارے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی سطح پر کوششوں کے روشن ریکارڈ سے بخوبی واضح ہے کہ یران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے قیام اور اسکے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل کی سرکوبی منجملہ دہشت گرد گروہوں کی بیخ کنی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ تہران نے پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے احترام پر استوار کر رکھے ھیں اور دونوں ممالک کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کا دیرینہ ریکارڈ اس بات کی واضح دلیل ہے ۔۔ جیسا کہ دونوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت کی باہمی ملاقاتوں اور گفتگو میں بار بار اس اطمینان کا اظہاار کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ سرحدات اور کسی بھی سیکیورٹی خطرات سے نپٹنے کے لئے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ اکٹھے کام کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا تہران دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ ایسی غلط فہمیوں کے فوری اور ضروری ازالے پر زور دیتا ہے جو زیادہ تر تیسری قوتوں کی فریب کاریوں، بدخواہیوں اور انکی تہران اور اسلام آباد کے درمیان بڑھتے ھوئے تعلقات پر ناگواری کی بدولت پیدا ھوتی ھیں۔

