
کراچی :اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ان کے پرانے اوقات کار بحال کر دئیے ہیں۔ جس کا باقاعدہ سرکلر جاری کر دیاگیا ہے ۔کرونا وباء کے باعث بنکوں کے اوقات کار محدود کر دئیے گئے تھے جن کو اب دوبارہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پہلے والے اوقات کار میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 13 جولائی سے تمام بینک نئے اوقات کار پر عمل درآمد کے پابندی ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سیشام 5:30تک کھلے رہیں گے اور ان دنوں میں دوپہر 1:30 سے 2 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہو گا جب کہ جمعے کو بھی تمام بینک صبح 9 بجے سے شام 5:30تک کھلے رہیں گے تاہم نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ دن ایک بجے سے2:30 بجے تک ہوگا۔
یاد رہے کہ مرکزی بینک نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی لیکن اب دوبارہ پرانے اوقات کار بحال کر دئیے گئے ہیں۔



