۔ لندن :برطانیہ کے وزیر خزانہ رشی سنک نے کہا ہے کہ شہری 50 فیصد رعایت پر کسی بھی ریسٹورنٹ پر کھانا کھا سکیں گے اور یہ سہولت پیر، منگل اور بدھ کے روز میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ریسٹورنٹ اور کیفے کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے اگست میں لوگوں کو کھانا کھانے پر 50 فیصد رعایت دینے کا منصوبہ متعارف کرادیا اور یہ سہولت پیر، منگل اور بدھ کے روز میسر ہوگی ۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اس منصوبے کا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کو دوبارہ بحال کرنا ہے جبکہ اس رعایت کا اطلاق الکحل پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں 3 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد گزشتہ ہفتے سے تمام ریسٹورنٹ کھول دیے گئے ہیں تاہم اس ضمن میں تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے نے کہا کہرعایت کے اس منصوبے کا مقصدصارفین کو ریستوران اور کیفے میں واپس لانے کی کوشش ہے جہاں 18 لاکھ لوگ کام کرتے ہیں۔
Related Posts

راجہ سکندرمحمود تحریک انصاف ٹریڈر ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر نامزد،نوٹیفکیشن جار ی
- Rizwan Malik
- November 7, 2022
- 0
اعتماد پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مشکور ہوں ،راولپنڈ ی کے تاجران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا،راجہ سکندر […]

ملک ریاض بھی نیب کے شکنجے میں آگئےایک کھرب روپے کے اراضی اسکینڈل میں ملزم نامزد
- Rizwan Malik
- January 17, 2020
- 0
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں رفاہی پلاٹ پر پاکستان کی سب سے بلند عمارت بحریہ آئیکون ٹاور کی […]
ٹرمپ اب ثالثی کیلئے مودی کوفون نہیں کرے گا، طلعت حسین
- Rizwan Malik
- August 5, 2019
- 0
سینئر تجزیہ کار طلعت حسین نے کہا ہے کہ ٹرمپ اب ثالثی کیلئے مودی کوفون نہیں کرے گا، یہ ایک طویل عمل ہواہے،لیکن ہم یقیناسوئے رہے، اب پاکستان کواپنا مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے رکھنا […]
