
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سانئس انیڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی انجیئرز نے ٹڈی دل سے لڑنے کے لیے ڈرون تیار کر لیا ہے، جو جلد انتہائی مناسب ریٹ پر مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔ جمعرات کے روز نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ ڈرون ٹیکنالوجی میں پاکستان کافی حد تک ایڈوانس ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے لیے ڈرون سب سے اہم انسڑومینٹ بن گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون سے سپرے کرنا کم خرچ ہے اوراس سے وقت کا ضیاع بھی نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کہ ڈروان سے سپرے کرنے کے لیے کم لوگ درکار ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پہلے پاک افغان سرحد کی حفاظت کے لیے استعمال کیا گیا تھا اور اب ہم اسے اپنے کسانوں کی سہولت کے لیے اپنے کھتیوں میں استعما ل کریں گے ۔




