15 اکتوبر کا ممکنہ احتجاج ،تھانہ ترنول، سنبلاور تھانہ آبپارہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن150 افراد گرفتار


آپریشن اتوار اور پیر کی درمیانی رات کیا گیا،189 گھروں ،ہوٹلز سمیت، 131 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا

اسلام آباد پولیس ٹیموں کاتھا نہ تر نو ل،تھانہ سمبل اور تھانہ آبپارہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران150مشکوک افراد،189گھر وں ،ہوٹلزاور 131گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا، جبکہ 03 عدد موٹرسائیکلوں کو قانونی کارروائی کیلئے تھا نہ منتقل کیا گیا،جبکہ 12مشتبہ افراد کے خلاف انسدادی کا رروائی عمل میں لا ئی گئی اورایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے تھانہ ترنول،تھانہ سمبل اور تھانہ آبپارہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کا انعقاد کیا،سرچ آپریشن میں صدر اور سٹی زون کے زونل ایس پیز کی زیر نگرانی سی ٹی ڈی، خواتین پولیس افسران سمیت مقامی پولیس ٹیموں اور دیگر قانون نا فذ کر نے والے اداروں کے افسران نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران150مشکوک افراد اور189گھر وں اور ہوٹلزسمیت 131گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا،03 موٹر سائیکلوں کو قانونی کارروائی کیلئے تھا نہ منتقل کیا گیاجبکہ12مشتبہ افراد کے خلاف انسدادی کا رروائی عمل میں لا ئی گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی آئی جی اسلام آباد سیدعلی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادپولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15 "یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پر فوری اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم ے پاک کیا جاسکے۔