حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کے ہاں ننھے پھول کی آمد

Hamza Ali Abbasi shares first glimpse of newborn son Mustafa

معروف اداکار جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکار نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام محمد مصطفی عباسی رکھا ہے۔ادھر نیمل نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی تھی۔
حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ اللہ کا ایک شکر گزار بندہ، اچھا، عاجز اور ایماندار انسان بنے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے اہلِ خانہ کے لیے بھی دعاں کی درخواست کی۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے کی تصویر بھی مداحوں کے لیے شیئر کی۔
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان گزشتہ برس 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا۔

SAMAA - Hamza Ali Abbasi introduces son Mustafa to the world

حمزہ علی عباسی سے شادی سے قبل نیمل خاور خان نے بھی ایک ڈرامے میں کام کیا تھا تاہم شادی کے دو روز بعد خبر آئی کہ انہوں نے اداکاری سے کناری کشی اختیار کرلیا اور اس کا سبب ان کے شوہر کو قرار دیا جارہا تھا جس پر انہوں نے ایک تفصیلی پوسٹ میں آگاہ کیا تھا کہ وہ شادی سے کافی مہینے پہلے ہی اداکاری چھوڑ چکی تھیں۔
بعدازاں گزشتہ برس 14 نومبر کو حمزہ علی عباسی نے ابھی ایک خصوصی ویڈیو جاری کر کے اداکاری سے دوری کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد ان کے مداح یہ خبر سن کر کافی افسردہ ہوگئے تھے۔تاہم 2 مارچ کو ایک ٹوئٹر پییغام میں واضح کیا تھا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑی نہیں البتہ کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کی ہے۔
اداکار نے مزید لکھا کہ ‘میں نے صرف ایک طویل بریک لیا ہے تاکہ میں اپنے دین کے لیے وقت نکال سکوں، امید ہے میں پروجیکٹس بنانے کے ساتھ ایسے پروجیکٹس میں اداکاری بھی کروں جو ان حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہوں جو اللہ نے ہمارے لیے طے کیں’۔