
رضوان احمد
چیچہ وطنی کالج آف ٹیکنالوجی بورے والا روڈ نزد 39 چونگیمیں 100 کے قریب سٹوڈنٹ نے 3 ماہ کے شارٹ کورس میں مختلف شعبوں میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ کے تحت داخلہ لیا۔جو بلکل فری تھا اس میں ہر چیز فری تھی یونیفارم ۔بک ۔اور ماہانہ وظیفہ 1500 اب کورس کو مکمل ھوے 4 ماہ ہوگے ہیں رزلٹ کو آے بھی 1 ماہ ہونے ہونے والا ہے مگر کالج انتظامیہ نے کہا ہے کہ ابھی رزلٹ کارڈ نہیں آیا اور نا ہی آپ لوگو کا 4500 آیا ہے جب اے گا آپ کو مل جا اے گا یعنی سٹوڈنٹ نے جو 3 ماہ سخت گرمی میں دھکے کھا کے لگا ے وہ سب بیکار گے ۔جو ٹیچر کورس پڑھا رہے ہیں ان کی تنخوا تو آ رہی ہے مگر سٹوڈنٹ کا نا تو رزلٹ کارڈ آیا نا ہی 4500 کالج انتظامیہ سے گزارش ہے کے کورس کو مہربانی فرما کر بند کر دے اس سے نوجوان نسل کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جا ے گا ۔اور پنجاب سکلز ڈولپمنٹ فنڈ سے بھی گزارش ہے کے یا تو اسے بند کرے یا پھر سند دے
کالج انتظامیہ سے گزارش ہے کے سٹوڈنٹ کی سند اور 4500 روپے انکے حوالے کرے سٹوڈنٹ کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے کا سوچ رہے ہیں



