دنیا کی پہلی 500 یونیورسٹیز میں کوئی بھی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں ہے البتہ 600 بہترین یونیورسٹیوں میں عبدالولی خان اور قائداعظم یونیورسٹی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔دنیا بھرکی 1500 بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی پہلے نمبر پر ہے جبک۔
سال 2021 کیلئے عالمی یونی ورسٹیوں کی رینکنگ میں93ممالک کی 1500 بہترین یونی ورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں بھی رینکنگ میں شامل ہیں۔جن میںکامسیٹس،ایگریکلچریونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد بھی اس فہرست میں شامل ہے۔لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ،نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی بھی فہرست میں موجودہے۔یونیورسٹی آف پشاور، بہا الدین زکریا یونیورسٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔
رینکنگ میں آکسفورڈ،اسٹینڈ فورڈ اور ہارورڈ یونیورسٹی بالترتیب پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی پہلی 500 یونیورسٹیوں میں جگہ نہ بنا پائی البتہ 600 بہترین یونیورسٹیوں میں عبدالولی خان اور قائداعظم یونیورسٹی شامل ہیں۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراوریوای ٹی لاہورکے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،پیرمہرعلی شاہ ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی،پنجاب یونیورسٹی لاہوراور سرگودھا یونیورسٹی بھی 1500 یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل ہیں۔یونیورسٹی آف ویٹرنی اینڈ اینمل سائنسز بھی اسی فہرست کا حصہ ہے۔
رینکنگ کے لیے مختلف جامعات کی ایک کروڑ 30 لاکھ ریسرچ پیپرز کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

