
لہٰذا اشرف غنی کے پاس بھی اس کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے کہ وہ افغانستان چھوڑ کر امریکہ چلا جائے۔اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں جنرل(ر)نعیم خالد لودھی نے کہا کہ اشرف غنی سب سے بڑا لوزر ہے۔امریکہ کو تو جو نقصان ہوا ہے سو ہوا ہے مگر اس کے بعد جس شخص کو زیادہ نقصان پہنچا ہے وہ اشرف غنی ہے۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی افواج چلی جاتی ہیں تو وہ الیکشن ہار جائے گااورا س کے بعد طالبان اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ووہ تاریخ کا حصہ بنے گا۔لہٰذا یہی وجہ ہے کہ اشرف غنی کی شدید خواہش ہے کہ افغانستان کے الیکشن امریکہ کی موجودگی میں ہوں اور وہ یہاں سے کبھی نہ جائیں،بصورت دیگر افغانستان سے امریکہ کے لیے جانے والے آخری جہاز میں آخری شخص اشرف غنی ہی ہوں گے۔




