اسرائیل سے تعلقات ،امارات اور بحرین کے بعد اومان بھی پر تولنے لگا

اومان  حکومت نے  بحرین اور اسرائیل  سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے فیصلے کا خیرمقدم کردیا

مسقط:اومان نے بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اومان کے سرکاری میڈیا سے جاری کردہ  حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ کچھ عرب ممالک کے ذریعہ اختیار کیا گیا یہ نیا  راستہ فلسطینی زمینوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور مشرقی یروشلم کے ساتھ دارالحکومت کے طور پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر مبنی امن قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ واضع رہے کہ اسرائیل کے وزیر انٹلیجنس نے 13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے معاہدے کے اعلان کے کچھ دن بعد کہا تھا کہ اومان بھی ان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو باضابطہ طور پر تشکیل دے سکتا ہے۔۔