
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی مذمت کی
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بغیرالزام راناثنا اللہ کی گرفتاری لاقانونیت اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔
سیاسی مخالفین کی گرفتاری کے لیے اداروں کو استعمال کرنا افسوس ناک ہے۔
شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ راناثنا اللہ کو فوری عدالت میں پیش کرکے بتایا جائے کہ ان پر کیا الزام ہے۔
صدر مسلم لیگ (ن) نے بھی وزیر اعظم کو اس گرفتاری کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کر سامنے آگیا ہے




