میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہو گیا ،شہباز شریف کی دعائے صحت کی اپیل

لاہور : پاکستان صدر مسلم لیگ( ن) شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے حمزہ کی صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔واضح رہے کہ حمزہ کو جیل میں کرونا ہوگیا ہے۔قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میرے بیٹے حمزہ شہباز کو جیل میں کورونا ہو گیا، حمزہ نے مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر۔