راولپنڈی: عدالت نے لڑکا بن کر شادی کرنے والے دولہے کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دے دیا۔ ٹیکسلا کی مبینہ 2 لڑکیوں کی آپس میں شادی کیس کے حوالے سے کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صادق محمود خرم نے کی، مبینہ دولہا علی آکاش بادی النظر میں دستیاب ریکارڈ کے مطابق لڑکی قراردے دیا گیا۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمہ مبینہ دولہا علی آکاش عرف عاصمہ کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے اور اس کا نام ای سی ایل میں شامل کرکے شناختی کارڈ بلاک کیا جائے، عدالت نے ملزم کے دائمی وارنٹ بھی جاری کردیئے۔ دوسری جانب عدالتی حکم پرمبینہ دلہن نیہاعلی کی والد اور والدہ سے ملاقات ہوگئی، عدالت نے مبینہ دولہن کو لاہور کی این جی او کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کرکے حکم دیا کہ لڑکی جب چاہے گی والدین کے ساتھ جاسکتی ہے۔ مبینہ دلہن نے بھی این جی او کے پاس جانے سے انکار کر دیا۔
Related Posts

پیسہ بولتا ہے،معصوم بچوں کے ساتھ درندگی کا کھیل کھیلنے والے سب انسپکٹر صہیب پاشا کی رہائی کی راہ ہموار
- Rizwan Malik
- مارچ 21, 2025
- 0
سارا واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ اب میں مقدمہ کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہت ، عدالت ضمانت دے تو مجھے کوئی اعتراض نہ […]

بحریہ ٹان اراضی کیس،زین ملک کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- Rizwan Malik
- اکتوبر 23, 2020
- 0
کراچی: احتساب عدالت نے کراچی میں بحریہ ٹان کی کثیرالمنزلہ عمارت کے لیے تجارتی زمین کے مبینہ طور پر غیرقانونی انضمام سے متعلق کیس […]

چین کے نئے قمری سال کا سفری رش ایک پاکستانی کی نظر میں
- Rizwan Malik
- جنوری 25, 2023
- 0
لان ژو (شِنہوا) برسوں سے چین میں مقیم ایک پاکستانی محمد فیصل نے چین کے نئے قمری سال کے سفری رش کا ایک خاص انداز […]
