
اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے جی آر ای ریکارڈ توڑنے والے سعد عامرکے کارنامے کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ سعد عامر دوسرے پاکستانی طلبہ کے لئے رول ماڈل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعد عامر سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا سعد عامر جیسے طالبعلم ہمارا فخر اور دیگر طلباء کے لئے رول ماڈل ہیں۔ سعد عامر کی اس تاریخ ساز کامیابی نے دنیا میں ہمار سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ سعد عامر نے حال ہی میں زیادہ سے زیادہ جی آر ای سکور 296/340 کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 339/340 سکور کا اعزاز حاصل کیا۔اس طرح سعد عامر نے جی آر ای کے سخت مسابقتی امتحان میں 43پوائنٹس زیادہ لئے ۔اس طرح جی آر ای میں سب سے ز یادہ نمبر حاصل کرنے کا ریکارڈ اب ایک پاکستانی کے پاس آ گیا ہے اور ان کا یہ سکور GMAT میں 800/800 کے مساوی ہے ۔
جی آر ای ریکارڈ توڑنے والے سعد عامر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود سے ملاقات کر رہے ہیں




