گواد:چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کردیا گیا، ایم 8 شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم 8 سے علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی اور استحکام آئے گا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبوں سے علاقے میں پایاجانے والا احساس محرومی ختم ہوگا، علاقے کے عوام کووہ سب دیا جارہا ہے جس کے وہ دہائیوں سے منتظر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی منصوبوں پر کام دن رات جاری ہے۔
Related Posts

فیس بک انسٹا گرام ،واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر معروف صحافی کی جعلی آئی ڈی
- Rizwan Malik
- June 27, 2026
- 0
ڈاکٹرعبدالودود قریشی نے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کو تدارک کے لئے درخواست دے دی اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ملک کے معروف صحافی اور ستارہ […]
عید کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کا اشارہ
- Rizwan Malik
- May 25, 2019
- 0
وزیر ریلوے شیخ رشید نے عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں […]

راولپنڈی میں کورونا ویکسین ناپیدڈاکٹروں سمیت کسی کو معلوم نہیں کہ ویکسین کب ملے گی
- Rizwan Malik
- June 17, 2021
- 0
شدید گرمی میں ہزاروں کی تعداد میں بزرگ ویکسین لگوانے کے لئے صبح آتے اور شام کو مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں اسلام آباد(شاہد نذیر […]
