
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے فرزند بلاول بھٹو زرداری 32 برس کے ہو گئے ان کی سالگرہ21ستمبر پیر کو منائی گئی ۔ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور بلاول بھٹو کی کامیابی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے،محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے بڑے فرزند ہیں۔بلاول بھٹو زرداری 21ستمبر 1988ء کو پیدا ہوئے ۔بلاول بھٹوزرداری اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری 32 برس کے ہو گئے،سالگرہ پیرکو منائی گئی




