حریت رہنما کا عمران خان کے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے اعلان کا خیر مقدم


اسلام آ باد : حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں،گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے پاکستانی اقدام کو بھارت کے سامراجی اقدام کے ساتھ جوڑنا ایک غیر حقیقت پسندانہ سوچ ہے،بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر جبری قابض ہے،بھارت جھوٹے دعوں سے مقبوضہ جموں کشمیر کی آئینی اور قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا ہے،مقبوضہ جموں وکشمیر کے مستقل کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے اندر مضمر ہے۔ عبدالحمید لون نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گلگت بلتستان کو گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا اس علاقے کے غیور عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔بھارت جموں و کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے جبکہ پاکستان گلگت بلتستان سمیت پورے جموں و کشمیر کے حق خودارادیت کا حامی ہے۔بھارت کی حثیت غاصب کی ہے جبکہ پاکستان پشتیبان اور وکیل ہے۔جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کے طرز عمل میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔