آزاد کشمیر بورڈ میں نمایاں پوزیشنزپرریڈ فائونڈیشن کی انتظامیہ کو مبارکباد

اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریڈ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کو آزادکشمیر بورڈ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،ریڈ فائونڈیشن نے تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں پوری قوم ان کی خدمات کی تحسین کرتی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ریڈ فائونڈیشن کی شاندار تعلیمی خدمات اور بالخصوص آزادکشمیر بورڈ کے حالیہ رزلٹ میں پہلی پوزیشن لینے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، ریڈ فاؤنڈیشن سکول میلہ بٹ کی طالبہ صالحہ تنویر اور اس کے والدین و اساتذہ کو خصوصی مبارک باد پیش کرتا ہوںانہوں نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن نے اپنے 25 سالہ سفر میں بے شمار کامیابیاں سمیٹیں۔ہزاروں یتیم بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا اور علم دوستی کا ماحول پیدا کر کے آزاد خطے کے مستقبل کو محفوظ کیامہنگی تعلیم کے اس دور میں ریڈ فاؤنڈیشن ایک نعمت سے کم نہیں جس نے ملک کے مہنگے ترین تعلیمی اداروں کا مقابلہ کیا اور سستی اور معیاری تعلیم فراہم کی۔