سعودی عرب،تھوکنے یا کوڑا پھینکنے پر 500 ریال جرمانہ ہوگا

Image result for saudi arabia riyadh"
ریاض: سعودی عرب کی وزارت بلدیات و دیہی امور نے کہا ہے کہ کچرے کے ڈبوں کے علاوہ کہیں اور کوڑا پھینکنا یا تھوکنا آداب عامہ کی خلاف ورزی ہے جس پر پہلی مرتبہ 500 ریال جرمانہ ہوگا۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت بلدیات نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ کی رقم دوگنا ہوگی۔وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ آداب عامہ کا خیال رکھیں، کچرا مخصوص جگہوں پر پھینکیں اور ماحول کی صفائی کا اہتمام کریں۔گھر کا فالتو یا پرانا فرنیچر کوڑا دان کے اندر یا باہر پھینکنا منع ہے۔ کوڑا دان فرنیچر کے لئے نہیں۔ صفائی کارکن فرنیچر اٹھانے کے ذمہ دار نہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ عوامی مقامات میں تھوکنے سے احتراز کریں کہ اس سے ایک طرف آداب عامہ کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو دوسری طرف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔