معروف چائے کمپنی ٹپال نے میزان چائے کے خلاف دائر مقدمہ و اپس لے لیا

 

 

اسلام آباد:ملک کی معروف چائے کمپنی ٹپال ٹی نے میزان چائے کے خلا ف دائر مقدمہ و اپس لے لیا،ٹپال چائے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کے حوالے سے میزان چائے کے خلاف کوئی شواہد پیش نہ کر سکی،اسے مجبورانٹلیکچول پراپرٹی ٹریبونل سے اپنی درخواست واپس لینا پڑی۔تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2019 کو ٹپال ٹی کمپنی نے چائے کی ایک قسم دانے دار پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے میزان چائے کمپنی پر انٹلیکچول پراپرٹی ٹریبونل اسلام آباد میں درخواست دیکر کیس دائر کروایا تھا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ دانے دارکا ٹریڈ مارک ٹپال کی ملکیت ہے اور کوئی بھی کمپنی دانے دار کے نام کو اپنے برانڈ پر استعمال نہیں کرسکتی ،دائر دعوے میں مزید کہا گیا تھا کہ میزان چائے ہمارے رجسٹرڈ ٹریڈ مارک سے ملتے جلتے نشانات،رنگ اور ڈیزائن کواستعمال کر کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ جبکہ میزان کی طرف سے کہا گیا کہ دانے دارکوئی رجسٹرڈ ٹریڈ مارک نہیں ہے اور نہ ہی اسے ٹریڈ مارک کے طور پر رجسٹرڈ کرایا جا سکتا ہے معزز ٹربیونل کو ٹپال ٹی کمپنی کے وکلا دلائل سے مطمئن نہیں کرسکے کیونکہ دانے دار چائے کی ایک مخصوص قسم ہے نہ کہ کوئی برانڈاوردانے دارچائے کے علاوہ بھی کئی مصنوعات کے نام کے ساتھ استعمال کیا جا تا ہے۔ جس پر ٹپال ٹی کمپنی کے وکلا نے معزز ٹربیونل سے کیسز واپس لینے کی درخواست کی۔ معززٹریبونل نے کیسز سے دستبرداری کے ساتھ ہی معزز ٹربیونل نے مقدمہ خارج کردیا۔ واضح رہے کہ ٹپال ٹی کمپنی نے میزان چائے کمپنی کو بدنام کرنے کی کوشش کے ساتھ شدید مالی نقصان پہنچایا ہے جس پر میزان کمپنی نے ٹپال ٹی کمپنی کے خلاف ہائی کورٹ اسلام آباد میں مقدمہ دائر کروایا ہے جس پر عدالت کی جانب سے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ میزان چائے قومی سطح پر ایک جا نا پہچانا برانڈ ہے جسے عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے میزان چائے نے قلیل عرصے میں نہ صرف ملک کے اندر اپنی ساکھ بنائی ہے بلکہ اس کے ضائقے اورخوشبو کی وجہ سے سے عوام میں بے پناہ مقبول ہے۔