انجم عقیل اور ملک ابرار کی عبدالرحمان کانجو سے اظہار تعزیت

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے اسلام آباد اور روالپنڈی سے ارکان قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ملک ابرار نے وفاقی وزیر عبدالرحمان کانجو سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے.
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ایم این اے ملک ابرار احمد نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ دونوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین