یاسر حسین اقراء عزیز کے زندگی میں آنے سے قبل بھوت کے ساتھ رہتے رہے ہیں


لاہور : حال ہی میں اداکارہ اقراء عزیز سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اقراء عزیز کے زندگی میں آنے سے قبل ایک بھوت کے ساتھ رہتے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ دو کمروں والے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے توان کے ساتھ ایک بھوت رہتا تھا جسے انہوں نے کئی بار صبح سویرے لائونج میں فجر کی نماز ادا کرتے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بھوت نے انہیں تنگ کیا نہ کوئی نقصان پہنچایا اور جب ان کے دوست ان کے گھر آتے تھے تو وہ کچن میں چلا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی بھی اس سے ڈر محسوس نہیں ہوا۔ یاسر حسین فلم ”ہاف فرائی” میں دکھائی دیں گے۔