بہاولپور(نامہ نگار ) پسند کی شادی کرنے والی نوبیاہتا دلہن شادی کے 10 روز بعد ہی مردہ پائی گئی جس پر لڑکی کے گھر والوں نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا۔ بہاولپور کے علاقے بسم اللہ کالونی میں 10 دن قبل پسندکی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زہر دیکر قتل کیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے لڑکی کے شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Related Posts

نسلہ ٹاور گرانے کیلئے کمپنی سامنے آگئی
- Rizwan Malik
- November 8, 2021
- 0
کراچی میں شاہراہ فیصل پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی کثیر منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر گرانے […]

چین کا نیا سال 12 فروری کو منایا جائے گا
- Rizwan Malik
- February 3, 2021
- 0
اسلام آباد: پاکستان میں چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے چین کے نئے سال 2021 کے موقع پر آن لائن تقریبات کا انعقاد کیا […]
نادرامیں پوٹھوہاری زبان کے دوبارہ اندراج پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی
- Rizwan Malik
- December 8, 2022
- 0
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے پاس ڈیڑھ ماہ سے موجود درخواست مزیدکارروا کی منتظررواں سال فروری میں پوٹھوہاری کو اندراج کے 10دن بعد […]
