جمشید دستی نے تحریک سرائیکی صوبہ کا آغاز کر دیا 

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ تحریک سرائیکی صوبہ کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے لئے 21اکتوبر کو ایک جلسہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشھالی کیلئے چھوٹے صوبون کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ پنجاب کی 11 کرور عوام کیلئے ایک اور صوبہ اشد ضروری ہے۔