
اسلام آباد:اداکار حمزہ علی عباسی نے اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ کینیڈا چلے گئے۔ انہوں نے اپنی فیمیلی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لیے کینیڈا کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کینیڈا میں بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں حمزہ علی عباسی سے گرے سویٹر کے ساتھ نیلی پینٹ اور نیمل خاور نے بھورے رنگ کا لانگ کوٹ پہن رکھا ہے۔ حمزہ علی عباسی فلم ‘ دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں دکھائی دیں گے۔



