نادیہ خان نے پھر سے گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا

 

معروف اداکارہ ، ماڈل و مارننگ شو ہوسٹ کے ہونے والے شوہر ایک پائلٹ ہیں

اداکارہ کی یہ تیسری شادی ہوگی ، ان کے پہلے سے دو بچے بھی ہیں

سلام آباد:اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے منگنی کر لی۔ نادیہ خان بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین میزبان بھی ہیں ان دنوں وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے مارننگ شو میں بطور میزبان فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ نادیہ خان نے اسلام آباد میں اپنی منگنی کی تقریب منعقد کی۔ نادیہ خان کی منگنی ایک پائلٹ کے ساتھ ہوئی ہے اور ان دنوں وہ شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہوگی اس سے قبل وہ دو بار طلاق لے چکی ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں ۔