
ممبئی:اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی ماڈل ثنا خان نے مفتی انس کو بہترین شوہر قرار دیدیا
ثنا خان نے اپنے شوہر مفتی انس کی سالگرہ کے موقع پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جو مقبوضہ کشمیر میں لی گئی تھی جہاں یہ جوڑا آج کل اپنا ہنی مون منا رہے ہیں۔
سابقہ بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر سے مخاطب ہوکر کہا کہ اللہ تعالی تمہیں ہمیشہ سلامت اور ہم جنت میں بھی ایک ساتھ ہوں
ثنا خان نے لکھا کہ آپ کو یومِ ولادت مبارک ہو۔
انہوں نے اپنے مفتی انس کو بہترین شوہر قرار دیتے ہوئے ہیش ٹیگ BestShohar بھی استعمال کیا۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے گزشتہ ماہ ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔
اس موقع پر ثنا خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اللہ تعالی کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔
بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق گزاریں گی۔
ثنا خان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے سال 2012 کے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے انہیں شہرت ملی تھی۔




