راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ حادثات و سانحات قوموں کی عزم و ہمت کی داستاں ہوتے ہیں 16 دسمبر وہ تاریک دن ہے جب پاکستان دو لخت ہوا دشمن قیام پاکستان کے بعد سے ہی اس کو کمزور کرنے کے درپہ تھا ١٦دسمبر ١٩٧١کو سقوط ڈھاکہ کا سانحہ رونما ہوا پاکستان دشمن عناصرپاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے وہ آج بھی اس قوم کورنگ و نسل، تفرقہ بازی، لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ پوری قوم پاکستانی پرچم تلے متحد ہو، اتحاد و یکجہتی و ہ ہتھیا ر ہے جو دشمن کی شکست کا باعث بن سکتا ہے ۔عامر صدیقی نے کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے سانحہ APS پشاور کے بعد بھی تواتر کے ساتھ ملک بڑے بڑے حادثات کا شکار رہا ہے جس میں معصوم بچوں سے لے کر اس ملک کے قانون دانوں، سیکیورٹی اداروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ۔معصوم شہدا کی قربانی نے قوم کو نیا جذبہ دیا۔سانحہ کوئٹہ کی تحقیقاتی رپورٹ نے تو ملک کے باشعور عوام کو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے۔
Related Posts

دو بچوں والی حرا مانی کے دو بول اسے شہرت کی بلندیوں پر لے گئے ، شوہر بھی اداکارہ بیوی کے مداح نکلے
- Rizwan Malik
- January 20, 2020
- 0
حرا مانی کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہیں اپنے ڈرامے ’دو بول‘ کی وجہ سے پاکستان بھر میں خوب شہرت […]
راولپنڈی اسلام آباد کے سپورٹس رپورٹرز کا اجلاس نئی رسجا وجود میں آگئی
- Rizwan Malik
- August 16, 2024
- 0
اسلام آباد :راولپنڈی اسلام آباد کے سپورٹس رپورٹرز کا ایک اجلاس شکیل اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جسمیں سال 2024-25 کے عہدیدران کو اتفاق […]

افغانستان میں طالبان سے دوستانہ تعلقات کیلئے تیار ہیں، چین
- Rizwan Malik
- August 16, 2021
- 0
بیجنگ : چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان سے دوستانہ تعلقات کیلئے تیار ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان […]
