چین کے ساتھ اگلے تین ماہ میں سولر پینل ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام کرنا چاہتے ہیں ،فواد چوہدری

توانائی اور سولر انرجی کے منصوبوں پر کام کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے

اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اگلے تین ماہ میں سولر پینل ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام کرنا چاہتے ہیں ، پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی کے فروغ سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوگا اور پیداواری کمپنیاں بھی منافع کما سکیں گی۔خاص طور پر حکومت بی ٹو بی کے فارمولے پر کام کرنا چاہتی ہے،چائنہ کی طرح توانائی اور سولر انرجی کے منصوبوں پر کام کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،مستقبل میں بھی وزارت ِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،ایس ڈی پی آئی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ تاکہ تعلیم ،صحت ،توانائی ،ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں سمیت پاکستان کے روشن اور واضح موقف کو دنیا کے سامنے رکھ سکیں۔