2020 ء میں دنیا چھوڑ جانے والی اہم شخصیات

 

اسلام آباد:رواںسال دنیا بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات انتقال کرگئیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ان میں نمایاں ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق 10 جنوری کو اومان کے سلطان قابوس بن سعید 80 سال کی عمر میں پانچ عشروں تک اقتدار پر فائز رہنے کے بعد ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئے۔25 فروری کو 91 سالہ حسنی مبارک چل بسے، وہ مسلسل تین دہائیوں تک مصر کے صدر رہے۔8 جولائی کو آئیوری کوسٹ کے وزیر اعظم 61 سالہ اماڈو گون کور بیلی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔29 ستمبر کو 2006 سے کویت کے امیرچلے آنے والے الشیخ صباح الاحمد الصباح 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔جیمز بانڈ کا پہلاکردار اداکرنے والے اداکارشان کونرے31 اکتوبر کو 90 سال کی عمر میں چل بسے۔10 نومبر کو فلسطین کے مرکزی مذاکرات کار اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری 65 سالہ صائب عریقات کا انتقال ہوا۔11 نومبر کو بحرین کے وزیر اعظم اور دنیا کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ 84 سال کی عمر میں فوت ہوئے۔12 نومبر کو دو دہائیوں تک گھانا پر حکمرانی کرنے والے 73 سالہ گیری راولنگز پہلے فوجی رہنما اور پھر منتخب صدر رہنے والے لیڈر کا انتقال ہوا۔ 25 نومبر کو ارجنٹائن کے فٹ بال کے لیجنڈ 60 سالہ ڈیاگو میراڈونا کا انتقال کرگئے۔24 نومبر کو نائیجر کے سابق صدر مامادو تنگا 82 سال کی عمر میں فوت ہوئے۔2 دسمبر کو فرانس کے سابق صدر 94 سالہ ویلری گسکارڈ ایس سٹینگ کا انتقال ہوا۔