
دفاع پاکستان کونسل نے عام انتخابات کے سلسلے میں گرینڈ الائنس قائم کرنے کا اعلان کردیا, سمیع الحق کهتے هیں ایم ایم اے بحالی اجلاس میں شرکت کرینگے, شمولیت کا فیصله مشاورت کے بعد هوگا, ختم نبوت ایمان کا حصه, ملک گیر تحریک چلائینگے, وزیر قانون کو فی الفور برطرف کیا جائے, فاٹا کو کے پی ضم کیا جائے
اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے سربراهی اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا سمیع الحق نے پریس کانفرنس کرتے هوئے امریکه کے ڈومور کو مطالبه قابل مذمت کرتے هوئے کهاکه افغانستان کے مسائل کی وجه بھی امریکی پالیسیاں هیں وطن عزیز کو دی گئی دھمکیوں کا منه توڑ جواب دیا جائے گا بھارت اور امریکه سی پیک کو ناکام کرنے کی سازشیں کررهے هیں
ساٹ
مولانا سمیع الحق کا کهنا تھاکه ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ملک گیر سطح پر بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی انتخابات 2018ء کے انتخابات میں حصه لینے کے لئے جلد وسیع اتحاد قائم کیا جائے گا, ایم ایم اے بحالی اجلاس میں شرکت کرینگے
ساٹ
ان کا مزید کهنا تھا که الیکشن بل 2017ء میں ختم نبوت حلف نامه کی تبدیلی کے حوالے سے اعلی سطحی تحقیقات کی جائیں وفاقی وزیر قانون زاهد حامد کو فی الفور برطرف کیا جائے فاٹا اصلاحات کو فوری نافذ کرکے خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے-




