جدہ (نامہ نگار)سعودی عرب کے محکمہ شہری امور (احوال المدنیہ) نے کہا ہے کہ 18 برس سے زائد عمر کی سعودی خواتین بغیر سرپرست کی اجازت کے اپنا نام تبدیل کرا سکیں گی۔عربی جریدے عکاظ نے محکمہ سول افیئرز کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ قبل ازیں شناختی کارڈ میں نام تبدیل کرانے کا مرحلہ کافی طویل ہوتا تھا جسے اب انتہائی مختصر کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ سول افیئرز کے ترجمان محمد الجاسر کا کہنا تھا کہ 18 برس سے کم عمروں کے لیے نام میں تبدیلی کیلیے لازمی ہے کہ وہ اپنے سرپرست کے ساتھ آئیں یا ان کی جانب سے مصدقہ این اوسی پیش کریں جس کے بعد ہی نام میں تبدیلی کی جا سکے گی۔ اگر کوئی اپنے نام میں سے آل یا بن کو ہٹانا یا ان کا اضافہ کرانا چاہتا ہے تو اسے خاندان کی جانب سے این اوسی جمع کرانا ہوگا ۔
Related Posts

ایران، افغانستان سے خوراک کی درآمد کے لیے ڈالر کی قلت کا سامنا
- Rizwan Malik
- September 19, 2022
- 0
درآمدات کے باعث ڈالر بیرون ملک بھیجے جارہے ہیں جب کہ ہمیں ان کی سخت ضرورت ہیملک بوستان اسلام آباد:اس وقت جب کہ پاکستان کو […]

جب پرواز کے دوران سونے والی خاتون کو عملہ طیارے میں تنہا چھوڑ گیا
- Rizwan Malik
- June 24, 2019
- 0
کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ہوائی سفر کے دوران کوئی مسافر اپنی نشست پر سو جائے اور جب اس کی آنکھ کھلے تو طیارہ […]

بھارت،بابری مسجدکیس، سپریم کورٹ کا رام مندر کی تعمیر کا حکم مسجد کی جگہ پر رام کی جنم بھومی تھی، بابری مسجد کے نیچے اسلامی تعمیرات نہیں تھیں، مسجد خالی پلاٹ پر نہیں ہندو اسٹرکچر پر تعمیر کی گئی، مسلمانوں کو ایودھیا میں متبادل 5ایکڑ زمین دی جائے،عبادت گاہوں سے متعلق ایکٹ تمام مذہبی کمیونٹیز کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے،چیف جسٹس رانجن گنگوئی،فیصلے کے خلا ف نظر ثانی اپیل کریں گے.سنی وقف بورڈ
- Rizwan Malik
- November 10, 2019
- 0
نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی زمین ہندوں کے حوالے کرنے اور مرکزی حکومت کو مندر تعمیر […]
