برازیل کا مستقل رہائشی ویزا اب ہوا آسان

برازیلین پاسپورٹ عالمی ریکنگ میں 18 ویں نمبر پر ہے 171ممالک میں بغیر ویزہ کے جا سکتے ہیں
کاروبار میں اڑھائی کروڑروپے کی سرمایہ کاری کریں یا ساڑھے تین کروڑ سے زائد کی جائیداد خریدیں اور رہائشی ویزہ حاصل کریں

اسلام آباد: دنیا کا ایک خوش اخلاق اور مہمان نواز ملک برازیل اب غیر ملکیوں کو مستقل رہائش (Permanent Residency) کی سہولت فراہم کر رہا ہے، جس کے تحت وہ ملک میں غیر معینہ مدت تک رہائش رکھنے کے ساتھ ساتھ ملازمت اور تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔اگرچہ برازیل کو ایک خوش اخلاق اور مہمان نواز ملک سمجھا جاتا ہے، لیکن بعض شہروں میں رہائش کا خرچ کافی زیادہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اس کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں اور مطلوبہ شرائط پر پورا اترتے ہیں، تو یہ ایک بہترین موقع ہو سکتا ہے۔
برازیل کا مستقل رہائشی ویزا حاصل کرنے کے لیے درج ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔جائیداد میں سات لاکھ برازیلین (تقریبا تین کروڑ 66 لاکھ 79 ہزار پاکستانی) یا کاروبار میں پانچ لاکھ برازیلین (تقریبا دو کروڑ 61 لاکھ 99 ہزار پاکستانی) کی سرمایہ کاری کی ہو۔
سرمایہ کاری کو مستقل رہائش کے دوران برقرار رکھنا ضروری ہے۔ آپ ماہر، ہنر مند فرد ہوں جیسے سائنسدان، محقق، پروفیسر وغیرہ۔سرمایہ کاری کا منصوبہ، فنڈز کا ثبوت اور دیگر دستاویزات فراہم کرنا مستقل رہائش کے لیے شرائط میں شامل ہیں۔اس حوالے سے
برازیلی کمپنی کے ساتھ روزگار کا معاہدہ کرنا اور کم از کم 2 سے 4 سال تک اس حیثیت کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔ریٹائرمنٹ اسکیم کے تحت درخواست دینے والے افراد کو مستقل پنشن کی آمدنی دکھانا ہو گی۔
برازیل میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے عمومی شرائط میں درست پاسپورٹ، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (جس میں یہ ظاہر ہو کہ آپ کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے)، برازیل میں قانونی داخلے اور قیام کا ثبوت شامل ہے۔اس کے علاوہ ملازمت، سرمایہ کاری، خاندانی تعلق یا دیگر جواز فراہم کرنے والے دستاویزات اور ساتھ ہی مستقل رہائش برقرار رکھنے کے لیے دو سال سے زائد عرصے تک مسلسل برازیل سے غیر حاضر نہیں ہونا بھی شامل ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ
1- متعلقہ ویزا کے حصول کے لیے سرمایہ کاری کریں اور تمام مطلوبہ دستاویزات تیار کریں۔
2- عارضی ویزا کے لیے درخواست فارم اور دیگر دستاویزات مکمل کریں۔
3- درخواست برازیلی قونصل خانے یا اگر برازیل میں موجود ہوں تو فیڈرل پولیس کو جمع کروائیں۔
4- مستقل رہائش کے لیے 100 سے 300 امریکی ڈالر فیس ادا کریں، جس میں رہائشی اجازت نامہ، قومی رجسٹریشن کارڈ وغیرہ شامل ہیں۔
5- تمام دستاویزات اور درخواستیں ڈیجیٹل طریقے سے یا مقررہ وقت پر جمع کروائیں۔
6- منظوری کا انتظار کریں، جس میں عام طور پر 4 سے 6 ماہ لگتے ہیں (مدت مختلف ہو سکتی ہے)۔
7- منظوری کے بعد برازیل میں فیڈرل پولیس کے ساتھ رجسٹریشن کروائیں اور اپنی رہائشی شناختی کارڈ (Resident ID Card) حاصل کریں۔
یاد رہے کہ برازیلین پاسپورٹ دنیا میں ریکنگ کے حوالے سے 18 ویں نمبر پر ہے اور آپ برازیلین پاسپورٹ پر 171ممالک میں بغیر ویزہ کے جا سکتے ہیں ۔