جرمنی ، مردوں کے سونے کے دانت اور دیگر قیمتی اشیاء چرانے والا گورکن گرفتار

جرمنی جیسے ترقی یافتہ ملک میں مردوں کو قیمتی اشیاء کے ساتھ دفنانے کی وجہ سمجھ نہیں آسکی ؟

برلن:جرمنی کے شہر وارزبرگ میں پولیس نے ایک ایسے گورکن کو گرفتار کیا ہے جو قبر کھود کر مردوں کے سونے کے دانت نکال لیا کرتا تھا۔عرب نیوز کے مطابق وارزبرگ کے قریبی گاں کے کچھ افراد کو شبہ ہوا کہ ان کے مرنے والے عزیزوں کی قبروں کو کھول کر دوبارہ بند کیا گیا ہے جس کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس نے گورکن کو حراست میں لے کر اسکے گھر کی تلاشی لی تو اس کے گھر سے تیس گرام سونے کی اشیا برآمد ہوئیں جن میں سونے کے 11 دانت بھی شامل تھے۔واضح رہے کہ اس کیس کے حوالے سے پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دانتوں کی چوری کا یہ سلسلہ 2019 سے جاری تھا اور اس دوران 20 سے زائد مردوں کی بے حرمتی کی گئی اور ان کی اشیا چرائی گئی اور جن مردوں کو لوٹا گیا ان میں سے بیشتر کافی عرصہ قبل دفن کیے گئے تھے۔تاہم اس کی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے کہ جرمنی جیسے ترقی یافتہ ملک میں تاحال مردوں کو ایسی قیمتی اشیاء کے ساتھ کیوں دفنایا جاتا ہے جس کی ضرورت مردوں سے زیادہ زندوں کو ہے