
اسلام آباد: بالآخر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ترجمان اور معاون خصوصی ندیم افضل چن کا استعفی منظور کر لیا۔ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کو منانے کی کوشش کی گئی لیکن ہو کسی صورت حکومت میں واپسی پر آمادہ نہ ہوئے جس پر ان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفی منظور کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم افضل چن کے استعفے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ندیم افضل چن نے مختلف معاملات پر اختلاف کے باعث دونوں عہدوں سے استعفی دے دیا تھا۔
وزیراعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور




