
اسلام آباد:سی پیک کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لئے راولپنڈی رنگ روڈ نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کیمطابق راولپنڈی رنگ روڈ کو ہکلہ ڈی آئی خان (ایم-14) انٹرچینج کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جس سے کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا ہوگی اور سی پیک روٹ پر صنعتی سازوسامان کی نقل و حمل میں مدد ملے گی۔ یہ سڑک اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جائے گی اور پھر سنگجانی انٹرچینج کے قریب سے گزرتے ہوئے مارگلہ روڈ کی طرف جانے کے لئے سی پیک کے مشرقی روٹ کے آس پاس اختتام پذیر ہوجائے گی۔ اس منصوبے کے آٹھ مختلف مقامات پر انٹر چینجز ہونگے جن میں ریڈیو پاکستان ، روات ، چک بیلی ، اڈیالہ ، چکری ، ایم 2 موڑ ، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سنگجانی شامل ہیں۔
راولپنڈی رنگ روڈ کو ہکلہ ڈی آئی خان (ایم-14) انٹرچینج کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ، سی پیک اتھارٹی



