رضوان احمد
اوکاڑہ …۔۔تھانہ چوچک کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، دو فرار۔ اسلحہ برآمد۔
اوکاڑہ گزشتہ رات تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی پولیس مقدمہ قتل کا ملزم نعیم عرف نعیمی کو ریکوری کرنے کے کر جا رہی تھی کہ اچانک پولیس وین پر ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے اپنے ساتھی کو پولیس حراست سے چھڑوا کر لے گئے پولیس ان کا تعاقب کرتی رہی تھانہ چوچک کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہو گیا فائرنگ کے تبادلے میں نعیم عرف نعیمی اپنے نامعلوم ساتھی سمیت مارا گیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے چھینی گئی سرکاری رائفل برآمد۔




