
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی انٹرنیشنل ٹینس سٹار اوشنا سہیل نے علی سدپارہ کی شہادت کو ملک کا بڑا صدمہ قرار دیا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں اوشنا سہیل نے کہا کہ علی سدپارہ کی شہادت سے ملک ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما سے محروم ہوگیا میری حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ علی سدپارہ کے مشن کی تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انھوں نے کہا کہ علی سدپارہ ملک کا ایک قیمی اثاثہ تھے انھوں نے ملک کے نام کے لئے سردیوں میں کے ٹو کو سرکرنے کا منصوبہ بنایا جس میں کامیاب ہوئے اور واپسی پر حادثے پر شکار ہو کراپنی جان مشن پر قربان کردی۔ انھوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے علی سدپارہ نے کے ٹو سر کر لیا تھا جو سردی کے موسم میں سر کرنا بہت مشکل کام ہے ۔ میں بطور سپورٹس پرسن علی سدپارہ کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر میں شریک ہوں اللہ علی سدپارہ کے درجات بلند کرے اور لوائقین کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔


